محمد وحید الدین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
محمد وحید الدین
خلیفہ
امیرالمومنین
سلطان سلطنت عثمانیہ
خادم الحرمین الشریفین
Sultan Mehmed VI of the Ottoman Empire.jpg
محمد سادس
سلطان سلطنت عثمانیہ
معیاد عہدہ 3 جولائی 1918ءیکم نومبر 1922ء
(4 سال 3 ماہ 29 دن)
پیشرو محمد خامس
وزرائے اعظم دیکھیے فہرست
خلیفہ
فرماں روائی 3 جولائی 1918ءیکم نومبر 1922ء
(4 سال 3 ماہ 29 دن)
تاجپوشی کوئی نہیں
پیشرو محمد خامس
جانشین عبد المجید ثانی [1]
بیوی نازک ادا قادین افندی
انشراح خانم افندی
موودیت قادین افندی
نو وارہ خانم افندی
نو زاد خانم افندی
نسل منیرہ سلطان
فاطمہ سلطان
خاندان عثمانی خاندان
والد عبد المجید اول
والدہ گلستان قادین افندی
پیدائش ہفتہ 22 رجب 1277ھ/ 2 فروری 1861ء

قسطنطنیہ، موجودہ استنبول، سلطنت عثمانیہ
وفات اتوار 5 ذوالقعدہ 1344ھ/ 16 مئی 1926ء
(عمر: 65 سال 3 ماہ 14 دن شمسی، 67 سال 3 ماہ 12 دن قمری)

سان ریمو، مملکت اطالیہ
تدفین دمشق، شام
مذہب اسلام
دستخط

محمد سادس یا محمد وحید الدین (پیدائش: 14 جنوری 1861ء – انتقال: 16 مئی 1926ء) سلطنت عثمانیہ کے 36 ویں اور آخری فرمانروا تھے جو اپنے بھائی محمد پنجم کے بعد 1918ء سے 1922ء تک تخت سلطانی پر متمکن رہے۔ انہیں 4 جولائی 1918ء کو سلطنت کے بانی عثمان اول کی تلوار سے نواز کر 36 ویں سلطان کی ذمہ داریاں دی گئی تھیں۔ ان کے دور حکومت کا سب سے اہم اور بڑا واقعہ جنگ عظیم اول تھا جو سلطنت کے لیے تباہ کن ثابت ہوئی۔ جنگ میں شکست کے نتیجے میں برطانوی افواج نے بغداد اور فلسطین پر قبضہ کر لیا اور سلطنت کا بیشتر حصہ اتحادی قوتوں کے زیر قبضہ آ گیا۔ اپریل 1920ء کی سان ریمو کانفرنس کے نتیجے میں شام پر فرانس اور فلسطین اور مابین النہرین پر برطانیہ کا اختیار تسلیم کر لیا گیا۔ 10 اگست 1920ء کو سلطان کے نمائندوں نے معاہدۂ سیورے پر دستخط کیے جس کے نتیجے میں اناطولیہ اور ازمیر سلطنت عثمانیہ کے قبضے سے نکل گئے اور ترکی کا حلقۂ اثر مزید سکڑ گیا جبکہ معاہدے کے نتیجے میں انہیں حجاز میں آزاد ریاست کو بھی تسلیم کرنا پڑا۔ ترک قوم پرست سلطان کی جانب سے معاہدے کو تسلیم کرنے کے فیصلے پر سخت ناراض تھے اور انہوں نے 23 اپریل 1920ء کو انقرہ میں مصطفٰی کمال اتاترک کی زیر قیادت ترک ملت مجلس عالی (ترکی زبان: ترک بیوک ملت مجلسی) کا اعلان کیا۔ سلطان محمد سادس کو تخت سلطانی سے اتار دیا گیا اور عارضی آئین نافذ کیا گیا۔ قوم پرستوں نے جنگ آزادی میں کامیابی کے بعد یکم نومبر 1922ء کو سلطنت عثمانیہ کے خاتمے کا باضابطہ اعلان کیا اور سلطان کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے ملک بدر کر دیا گیا جو 17 نومبر کو بذریعہ برطانوی بحری جہاز مالٹا روانہ ہو گئے اور بعد ازاں انہوں نے زندگی کے آخری ایام اطالیہ میں گزارے۔ 19 نومبر 1922ء کو اُن کے قریبی عزیز عبد المجید آفندی (عبد المجید ثانی) کو نیا خلیفہ چنا گیا جو 1924ء میں خلافت کے خاتمے تک یہ ذمہ داری نبھاتے رہے۔ محمد سادس کا انتقال 16 مئی 1926ء کو سان ریمو، اٹلی میں ہوا اور انہیں دمشق کی سلطان سلیم اول مسجد میں سپرد خاک کیا گیا۔

متعلقہ مضامین[ترمیم]

معاہدہ سیورے

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Hoiberg, Dale H., ed. (2010). "Abdümecid II". Encyclopedia Britannica. I: A-ak Bayes (15th ed.). Chicago, IL: Encyclopedia Britannica Inc. p. 23. ISBN 978-1-59339-837-8
محمد وحید الدین
پیدائش: 14 جنوری 1861 وفات: 16 مئی 1926
شاہی القاب
ماقبل 
محمد خامس
سلطان سلطنت عثمانیہ
3 جولائی 1918 – 1 نومبر 1922
مابعد 
سلطنت کا خاتمہ
مناصب سنت
ماقبل 
محمد خامس
خلیفہ
3 جولائی 1918 – 19 نومبر 1922
مابعد 
عبد المجید ثانی
دعویدار
ماقبل 
سلطنت کا خاتمہ
— محض خطاب —
سلطان سلطنت عثمانیہ
1 نومبر 1922 – 19 نومبر 1922
عبد المجید ثانی