سٹیفن لوون

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
سٹیفن لوون
Stefan Löfven edited and cropped.jpg
Prime Minister of Sweden
دفتر سنبھالا
3 اکتوبر 2014
شاہی حکمران Carl XVI Gustaf
ڈپٹی Margot Wallström
پیشرو Fredrik Reinfeldt
Leader of the Social Democrats
دفتر سنبھالا
27 جنوری 2012
پیشرو Håkan Juholt
ذاتی تفصیلات
پیدائش Kjell Stefan Löfven
جولائی 1957 (عمر  سال)
سٹاکہوم، سویڈن
سیاسی جماعت Social Democrats
شریک حیات Ulla Löfvén (m. 2003-present)
رہائش Sager House
ذریعہ معاش Ombudsman، ویلڈر
مذہب Church of Sweden[1]
دستخط

سویڈن کے وزیر اعظم سٹیفن لوون (انگریزی:Kjell Stefan Löfvén)۔(سویڈش تلفظ: [ˈsteːfan lœˈveːn];۔21 جولائی 1957 کو پیدا ہوئے۔

پس منظر[ترمیم]

پیدائش کے 10 ماہ بعد سٹیفن کو یتیم خانے کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ بعد ازاں ایک اور خاندان نے انہیں گود لے لیا۔ ان کے منہ بولے والد ایک لکڑ ہارے اور صنعتی مزدور جبکہ گود لینے والی والدہ لیڈی ہیلتھ وزیٹر تھیں۔

تعلیم[ترمیم]

ہائی اسکول کی تعلیم، ویلڈنگ کورس، یونیورسٹی کی تعلیم ڈیڑھ برس بعد چھوڑ دی، کوئی ڈگری نہیں۔

پیشہ[ترمیم]

ویلڈر، صنعتی مزدور، ٹریڈ یونین محتسب

سیاسی کیرئیر[ترمیم]

سٹیفن نے 13 برس کی عمر میں سویڈش سوشلسٹ یوتھ لیگ میں شمولیت اختیار کی۔ بالغ ہونے سے قبل ہی وہ سیاسی طور پر سرگرم ہوگئے تھے۔ 21 برس کی عمر میں انہوں نے بطور صنعتی ویلڈر اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا اور دو برس بعد اپنی کمپنی میں ٹریڈ یونین نمائندے منتخب ہوگئے۔ اس وقت سے 1995 تک انہوں نے سویڈش ٹریڈ یونین میں نہ صرف ترقی کرتے ہوئے متعدد عہدوں پر کام کیا بلکہ مزدوروں کے لیے قابل قدر خدمات بھی سرانجام دیں۔ 1995 میں سٹیفن نے سویڈش میٹل ورکرز یونین کے تنخواہ دار مزدور محتسب کا عہدہ بھی سنبھالا۔ 2001 میں وہ اسی یونین کے وائس چئیر مین منتخب ہوئے اور نومبر 2005 میں نو تشکیل شدہ ٹریڈ یونین آئی ایف میٹل کے چئیرمین منتخب ہوئے۔ 2006 میں وہ سویڈش سوشلسٹ ڈیموکریٹک پارٹی کی مجلس عاملہ کے رکن منتخب ہوئے۔ 26 جنوری 2012 کو سوشلسٹ پارٹی کی مجلس عاملہ نے انہیں پارٹی سربراہ نامزد کیا، اگلے روز انہیں منتخب کر لیا گیا۔ جبکہ 4 اپریل 2013 کو پارٹی کے سالانہ کنونشن میں ان کی سربراہی کی توثیق کر دی گئی۔ 2014 کے انتخابات میں ان کی پارٹی نے 31 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے۔ ان انتخابات میں کوئی جماعت واضح اکثریت حاصل نہیں کر سکی جس کے باعث مخلوط حکومت قائم کی گئی اور سٹیفن لوون نے 3 اکتوبر 2014 کو وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Löfven: "Jag är stolt medlem i kyrkan""۔ YouTube۔ 24 June 2014۔ اخذ کردہ بتاریخ 28 July 2015۔