دیسی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

دیسی ایک جنوب ایشیائی اصطلاح ہے جو برصغیر کے لوگوں،ثقافت ،وغیرہ کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ یہ لفظ درحقیقت سنسکرت لفظ دیش (देश) یا دیس سے نکلا ہے جس کا مطلب "وطن یا علاقہ" ہے۔ دیسی لفظ جن ممالک میں یا جن ممالک کے لیے استعمال ہوتا ہے ان میں بنگلہ دیش،پاکستان،بھارت،مالدیپ اور سری لنکا شامل ہیں۔ دیسی (جنوب ایشیائی) آبادی ایشیا کے علاوہ بھی ہر براعظم میں پائی جاتی ہے۔ دیسی کا متضاد پردیسی ہے۔